
خیبر (الفجرآن لائن) خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار، ایک راہگیر شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں اور راہگیر کو شہید کردیا۔ ڈی پی او سلیم عباس نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر حملہ کیا،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔