
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور موچی گیٹ میں واقع ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں واقع ہوٹل میں اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے آ کر زخمیوں کو میو ہسپتال ایمرجنسی برن یونٹ منتقل کردیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں 36سالہ زوہیب، 18سالہ مزمل، دانش، 30سالہ شاہد، 33سالہ بلال، 17سالہ کاشف، 21سالہ فیصل، 6سالہ محمد فیض اور 21سالہ سامہ شامل ہیں۔