
تہران (الفجرآن لائن) تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، جنازے کے شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ان کے جنازے کو سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیا گیا۔اسماعیل ہنیہ کو (آج) جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔