غزہ (الفجرآن لائن) اسرائیلی فوج نے شہید اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کرتے غیر ملکی صحافی اور کیمرہ مین کو شہید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں شہید اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کرنیوالے غیر ملکی صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کونشانہ بنا کر فضائی حملے میں شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صحافیوں کو علاقے سے فوری طور پر نکلنے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے وہ وہاں سے روانہ ہونے لگے لیکن ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسماعیل الغول اور رامی الریفی نے صحافیوں والی جیکٹ پہن رکھی تھی اور گاڑی پر پریس کا نشان بالکل واضح تھا۔فضائی حملے سے 15 منٹ قبل انہوں نے آخری بار اپنے ڈیسک سے رابطہ کیا