ڈی آئی خان (الفجرآن لائن) ٹانک میں ججز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان اور ٹانک کے سنگم پر دہشت گردوں نے ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سکواڈ میں شامل اپر وزیرستان پولیس کے 2 اہلکار عبداللہ اور صمد خان شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ا جبکہ ریسکیو حکام نے شہید اہلکاروں و زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔حکام کے مطابق حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے ہیں۔