انقرہ (الفجرآن لائن) ترکیہ نے انسٹا گرام غیر معینہ مدت تک بند کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بغیر وجوہات بتائے انسٹاگرام کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، ترکیہ کے اقدام پر انسٹا گرام کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون نے انسٹاگرام پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹیں کی تھیں جنہیں انسٹاگرام نے بغیر وجہ ہٹا دیا تھا جس پر فرحتین التون نے دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر انسٹاگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ انسٹاگرام کی سنسر شپ پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔