بنگلہ دیشی وزیراعظم کے استعفیٰ کے بعد ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،جشن منایا
ڈھاکہ (الفجرآن لائن) طلباء کی ملک گیر سول نافرمانی تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلباء کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ والا استعفیٰ دے کر بہن شیخ ریحانہ کے ہمراہ خصوصی ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچ گئی ہیں جہاں سے وہ فن لینڈ جائیں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی آرمی چیف نے حسینہ واجد کو 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی مستعفی ہو گئیں جس کے بعد ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے اپنی تقریر ریکارڈ کروانا چاہتی تھی تاہم انہیں اس کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔