
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی جبکہ طلباء تحریک رہنماؤں نے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے کے بعد طلباء تحریک رہنماؤں نے صدر محمد شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس پر بنگلہ دیشی صدر نے آرمی چیف سمیت فوجی قیادت سے ملاقات کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے سے نصف گھنٹہ قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
طلباء تحریک کے رہنماؤں نے صدر کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبوری حکومت کیلئے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو بھی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔