
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانیوالے محنت کشوں کے فضائی ٹکٹس پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث خلیجی ممالک جانیوالے محنت کشوں کے فضائی ٹکٹس پر بھی5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طورپروصول کئے جائینگے، ٹیکس ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔