
کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے قاضی فیملی کی جانب سے دی گئی تحفتاً اراضی قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے بھائی قاضی عظمت کی جانب سے دیا گیا اراضی کا تحفہ قبول کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی پر عوامی فلاح کیلئے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا جس میں سیاحوں اور طلبا کیلئے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ماحولیاتی سینٹر میں نمائشی ہال، ٹورسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ تحفتاً دی گئی 31 ہزار 680 مربع فٹ اراضی زیارت میں قائد اعظمؒ ریزیڈنسی سے متصل ہے۔