
سوات (الفجرآن لائن) سوات میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں مٹہ کے علاقے چپریال میں بارات کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو نکال کر مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔