
کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سریاب روڈ پریونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔