
لاہور : لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برکی کے علاقے میں آفتاب نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر 34 سالہ بیوی صوبیہ کو سینے میں گولی مار کر زخمی کردیا، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرار ہونے والے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیاہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق مقتولہ کے والد منظور حسین کی مدعیت میں نامزد ملزم آفتاب وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔