
ہری پور(الفجرآن لائن) ہری پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اپر ولوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقیق چھوہر شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وہاں سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔