
اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کے علاقے ایف 11/2 میں واقع الصفاءہائٹس میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع وقوعہ میں ہلاک ہونیوالی نادیہ نامی خاتون نے الصفاءہائٹس کے سٹاف کو دی تھی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکی ۔ پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری ہلاک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔