
کوئٹہ (الفجرآن لائن) تربت بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مین بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے جو دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہا ہے۔