
راولپنڈی (الفجرآن لائن) راولپنڈی پولیس نے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کر کے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 4 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 4 گاڑیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق پٹرولنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو وہ ضلع وہاڑی سے چوری شدہ نکلی جس پر ملزم ارشد کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی اور ملزم کے قبضے سے گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چوری کی گئی مزید تین گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔