جنوبی لبنان اور مشرق میں البقاع کے علاقے کے قصبوں پر 300 سے زیادہ فضائی حملے کیے گئے‘میں حملوں ابھی بھی جاری ہیں‘شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ‘غزہ کے بعد لبنان میں انسانی بحران کا خطرہ.عرب نشریاتی اداروں کی رپورٹ
بیروت(الفجرآن لائن) لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف علاقوں پر اسرائیل نے ایک ہی رات میں300سے زیادہ فضائی حملے کیئے ہیں جن میں بوڑھوں‘بچوں اور خواتین سمیت 420افراد ہلاک ہوگئے ہیںاور ہزاروں زخمی ہیں. جنوبی لبنان اور مشرق میں البقاع کے علاقے کے قصبوں پر 300 سے زیادہ فضائی حملے کیے گئے اور اسرائیلی جنگی جہازوں نے کروزمیزائل بھی داغے ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب میں حملوں ابھی بھی جاری ہیں جبکہ مشرقی لبنان کے علاقوں پر بھی حملے کئے گئے ہیں اب تک اسرائیل لبنان پر 13سوکرچکا ہے اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک میں مشرقی سلسلہ کی بلندیوں اور ہرمل شہر کے علاوہ علاقے کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا.اسرائیلی فوج نے اعلان کیاہے کہ اس نے لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے13سو اہداف پر بمباری کی ہے حالیہ دنوں میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی بمباری کی شدت میں اضافہ ہوا ہے حملوں سے رہائشی عمارتوں‘ گاڑوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 35معصوم بچے بھی شامل ہیںاقوام متحدہ کی امن فوج نے اپنے سویلین ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوبی علاقوں سے نکل جائیں جبکہ لبنانی وزارت صحت نے درخواست کی کہ زخمیوںکے لیے کچھ آپریشنز کو روک دیا جائے وزارت تعلیم نے اسرائیل کی طرف سے بڑھتے ہوئے تشدد کے نتیجے میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے.دوسری جانب لبنان کی سرحد سے مغربی الجلیل کی جانب میزائل داغے گئے صفد اور طبریاس کے مضافات میں بھی راکٹ باری کی گئی ”الجزیرہ“نے بتایا کے شمالی الجلیل میں مختلف مقامات پر ایک فیکٹری اور چار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے میزائلوں کے ٹکڑوں سے پانچ اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے درجنوں میزائلوں سے حیفا کے شمال میں رافیل کمپنی کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کو نشانہ بنایا.