
یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو 200 یونٹ تک دیا گیا 3 ماہ کاریلیف 30 ستمبر سے ختم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو 200 یونٹ تک دیا گیا 3ماہ کا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہو جائے گا جس کے بعد یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔ذرائع کے مطابق 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.12 روپے اضافے کیساتھ 16.48روپے سے بڑھ کر23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے کیساتھ 22.95روپے سے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔
اسی طرح ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے اضافے کیساتھ 7.74روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے اضافے کیساتھ 10.06روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔