
اسرائیل نے سرخ لکیرعبور کردی،حزب اللہ سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک چلانے کیلئے تیار ہے،علی لاریجانی
تہران (الفجرآن لائن) ایران نے ہر صورت لبنان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے بیروت پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہر صورت لبنان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کئے ہیں۔ دوسری جانب بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ خامنہ ای کے مشیرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیرعبور کردی ہے، صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی، حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنماء ہیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک چلانے کیلئے تیار ہے۔