صنعاء (الفجرآن لائن) یمنی افواج نے لبنانی و فلسطینی عوام کا انتقام لینے کیلئے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر میزائل داغ دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی افواج نے لبنان اور فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں کا انتقام لیتے ہوئے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر حملہ کردیا۔ترجمان یمنی افواج بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے بتایا ہے کہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ڈرونز سے بھی مدد لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔