اسلام آباد (الفجرآن لائن)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جو اب دوران علاج دم توڑ گیا۔اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا