
تیل کمپنیوں کامنافع 9.22روپے ، تیل کمپنیوں کا منافع10.4 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز
اسلام آباد (الفجرآن لائن) اوگرا نے پٹرول پمپس اور آئل مارکیٹ کمپنیوں کو نفع پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرول پمپس اور آئل مارکیٹ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی تجویز تیار کرلی ہے ۔تیل کمپنیوں کامنافع 1.35روپے اضافے سے 9.22 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول پمپس کامنافع1.40روپے اضافے سے10.4روپے فی لیٹرکرنے کی تجویز ہے،اس وقت ڈیزل اورپٹرول پرمارجن8روپے64پیسے فی لیٹرہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ منافع میں پٹرول پمپس اور کمپنیوں کو کوڈیجیٹلائزکرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔تیل کمپنیزکے مجوزہ منافع میں50پیسے فی لیٹرجبکہ پٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25پیسے فی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہوگی۔ ذائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکر کے ماہانہ رپورٹ ایف بی آراور وزارت توانائی کودینا ہوگی۔