اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی موٹروے پر اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا موٹروے پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔