
اسلام آباد (الفجرآن لائن) سٹیٹ بینک نے مارکیٹ آپریشنز کیلئے بینکوں کو 4ہزار 93 ارب روپے فراہم کردیئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ آپریشنز کیلئے بینکوں کو 4093ارب روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق روایتی بینکوں کو 7روز کے مارکیٹ آپریشن کیلئے4041ارب روپے 17.56فیصد سالانہ شرح سود پر دیئے گئے ہیں، 26 ارب روپے 28روز کے مارکیٹ آپریشن کیلئے17.59فیصد سالانہ شرحِ سود پر دیئے گئے ہیں۔اعلامئے کے مطابق اسلامی بینکوں کو 25ارب روپے 7روز کے مارکیٹ آپریشن کیلئے17.56فیصد شرحِ منافع پرفراہم کئے گئے ہیں۔بیان کے مطابق اسلامی بینکوں نے 28روز کی فنڈنگ کیلئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی تھی