
راولاکوٹ ( آصف اشرف )مختص کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ ملنے اور وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف نابینا افراد نے بیچ چوراہے میں دھرنا دے دیا
گھنٹوں سے ٹریفک بلاک ہے خصوصی افراد وزیراعظم انوار الحق وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے خلاف نعرہ بازی
ان معذوروں کو اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے اور احتجاج کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گذر گیا ہے جو روزانہ حکومت کی ٹرخاو پالیسی پر احتجاج کرتے ہیں اب سڑک پر بیٹھ گئے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس پاس کرنے کے باوجود ہمیں اپنے حق سے محروم رکھا گیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ کے دوران ہم سے ملاقات کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھا کر ان کو ایڈجسٹ کیا جائے گا مگر وزیراعظم نے ہمارے ساتھ وعدہ وفا نہیں کیا ہے اور ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے بجائے کوٹہ بڑھانے کے مخصوص کوٹہ دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے اب اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہے ہم یا تو اپنا حق لےکر جائیں گے یا اپنی جان دے دیں گے