
غزہ (الفجرآن لائن) غزہ کی سڑکوں پر زخمی بہن کو اٹھائے پھرنے والی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زخمی بہن کو اٹھا کر کئی کلو میٹر پیدل چل کر علاج کے لئے ہسپتال تلاش کرنیوالی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگ کی کوریج کیلئے موجود ایک صحافی نے بچی سے بہن کے زخمی ہونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ بہن کو گاڑی نے ٹکر ماری ہے، اس کا علاج کرانا چاہتی ہوں۔بچی نے کہا کہ میں تھک گئی ہوں، میں اس کو ایک گھنٹے سے اٹھائے ہوئے ہوں اب مزید نہیں اٹھاسکتی، میں اس کو لے کر بریج کیمپ جاؤں گی جس پر صحافی نے دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔