
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی ڈیفنس میں ورکشاپ میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ورکشاپ میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش برآمد ہونے پر فورا پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس اور ریسکیو حکام فورا موقع پرپہنچ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی لاش کیساتھ ہی ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 29سالہ جویریا کے نام سے ہوئی ہے جیسے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کہاہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے