
پولیس کی فوری کارروائی، ڈاکوگرفتار کر کے چھینے گئے زیورات، موبائل، کیمرے برآمد کرلئے
اسلام آباد (الفجرآن لائن) اسلام آباد کچنار پارک میں فوٹو شوٹ کراتے دلہادلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 کے کچنار پارک میں پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کا رہائشی محمد حامد مظہر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرانے دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ آیا۔ جوڑے کے فوٹو شوٹ کے دوران اچانک نامعلوم شخص آیا اور بزور اسلحہ دلہن سے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے چھینے گئے آرٹیفیشل زیورات، موبائل اور کیمرے برآمد کر لئے ہیں۔