
پنجاب میں کاشتکارکی خوشحالی،زراعت کی بحالی اولین ترجیح،ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، وزیراعلی پنجاب
لاہور (الفجرآن لائن) وزیراعلی پنجاب نے گندم کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں کاشتکارکی خوشحالی،زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان کیا گیاہے،ساڑھے 12سے25ایکٹر رقبے پرگندم کاشت کرنے والے کسانوں کو1000لینڈ لیولردئیے جائینگے جبکہ 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو1000گرین ٹریکٹرمفت ملیں گے۔اس بارے ایک بیان میں مریم نوازنے کہاہ ے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کاشتکار ہماریب ھائی ہیں،ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاشتکارکی خوشحالی،زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،گندم کی کاشت پرکسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ میں کاشتکاروں کیلئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ گندم کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔