
امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا،ترجمان پینٹاگون
واشنگٹن (الفجرآن لائن)امریکہ کے ایف15 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے، ان طیاروں کی کمان 492 ویں لڑاکا سکواڈرن آر اے ایف لیکن ہیتھ سنبھالیں گے جو جمعہ کوانگلینڈ سے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران ہمارے اتحادیوں، خطے میں امریکی اہلکاروں یا مفادات کو نشانہ بناے گا تو امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔