ایڈیلیڈ(الفجرآن لائن)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ کے تاریخی گراونڈ میں 28 سال بعد پہلا ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے،دونوں ٹیمیں 8 مرتبہ اس گرانڈ میں مدمقابل آئیں جہاں کینگروز نے 7 مرتبہ جیت حاصل کی تھی،ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد میچ جیتا تھا اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض وسیم اکرم کے سپرد تھے اور اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کو 137 رنز کا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب نے 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
عبداللہ شفیق 64 اور بابراعظم 15 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا کے حصے میں آئی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر-میک گرک 13 رنز بناکر شاہین کا شکار بنے، میتھیو شارٹ بھی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ آسٹریلوی بیٹر جوش انگلس 18 اور مارنس لبوشین 6، اسٹیو اسمتھ 35، آرون ہارڈی 13، گلین میکسویل 16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا 18، مچل اسٹارک ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 5 شاہین آفریدی 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، صائم ایوب 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آٹ ہوئے، ان کی باری میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق 64 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیل کر ناٹ آٹ رہے ان کی باری میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور وہ 15 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ لیگ سپنر ایڈم زمپا نے حاصل کی، کپتان پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ جیسے سینئر فاسٹ بالر وکٹ کیلئے ترستے ہی رہ گئے۔پاکستانی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رف اور محمد حسنین شامل ہیں۔ آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭