
ممبئی (الفجر آن لائن)بالی وڈ کی اداکارہ امیشا پٹیل اپنے سے کم عمر نوجوان پر دل ہار بیٹھی،48 سالہ اداکارہ سوشل میڈیا پر بزنس مین نروان بِرلا کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کرکے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دے دیا۔ اداکارہ امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے نروان، امیشا کو گلے لگاتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرارہے ہیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ امیشا پٹیل نے بزنس میں نروان بِرلا کو ‘ڈارلنگ’ کہہ کر مخاطب کیا۔ جس کے بعد پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے 49 سالہ امیشا اور 30 سالہ نروان کو خوبصورت کپل کہہ کر جوڑے کو اپنی جانب سے گرین پرچم دکھادیا۔ واضح رہے کہ بزنس میں نروان برلا کے ساتھ ریلیشن شپ کی قیاس آرائیوں پر اداکارہ امیشا پٹیل کی جانب سے اب تک کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔