محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتان، حسیب اللہ وکٹ کیپر مقرر
ہوبارٹ(الفجر آن لائن)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کاکپتان تبدیل کر دیا گیا، محمد رضوان کی جگہ آخری ٹی 20 میچ میں سلمان علی آغا کپتان جبکہ حسیب اللہ کو وکٹ کیپنگ کے فرائض سونپ دیئے گے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔ قومی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور سفیان مقیم شامل ہیں، نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان ڈیبیو کریں گے۔
Related Stories
جنوری 8, 2025