
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کل سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انٹرنیٹ وموبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 24نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طورپربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے(آج) 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔ذرائع کے مطابق صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔