
وزارت پیٹرولیم کی چیف سیکرٹری پنجاب کواٹک آئل ریفائنری سے خام تیل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
لاہور/راولپنڈی (الفجر آن لائن) راستوں کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ۔سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50لاکھ لیٹر سے زائد ہے جبکہ پورے پنجاب کی یومیہ کھپت 5کروڑ لیٹر کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے کچھ پٹرول پمپس پر پٹرول کا سٹاک کم ہے، حکومت فوری پٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔