
کوئٹہ (الفجر آن لائن)محترمہ فرح عظیم شاہ ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان کے والد مختصر علالت کے بعد کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ اور وفاقی و صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر سیاسی اور سماجی عمائدین نے ان کے والد عظیم شاہ کی وفات پر فرح عظیم شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔