
راجن پور (الفجر آن لائن) راجن پور میں پنجاب پولیس نے لونڈ گینگ کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 مغوی بازیاب کرا لئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے کچہ ایریا تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں 3مغویوں کی بازیابی کیلئے لونڈ گینگ کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، کافی دیر تک فائرنگ تبادلے کے بعد ڈاکو تین مغویوں کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے