لاہور (الفجر آن لائن) سی ٹی ڈی نے 11 دہشت گرد گرفتار کر کے اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، بارود اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، گجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، نارووال، سرگودھا، چکوال، جہلم، اٹک، گجرات، بھکر اور رحیم یار خان میں 242انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
Related Stories
جنوری 8, 2025