بالغ لڑکا، لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں،والدین معاملے پر تشدد نہیں کر سکتے، تحریری فیصلہ
کراچی (الفجر آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس ،انتظامیہ کو پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ بالغ لڑکا، لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں،والدین معاملے پر تشدد نہیں کر سکتے۔ہفتے کو سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالے 3جوڑوں کے کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، والدین بچوں کو اس معاملے پر ہراساں اور تشدد نہیں کر سکتے۔عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو پسند کی شادی کرنیوالے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان لڑکی کی عمر کا تنازع ہے تو متعلقہ عدالت میں حل کیا جائے۔
Related Stories
جنوری 8, 2025