فیصل آباد (الفجر آن لائن) فیصل آباد میں میلے کے دوران غل غپاڑے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وکیل سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک 202ر ب گٹی بابا بوٹے شاہ کے میلے میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے ملزمان کو حنان رؤف ایڈووکیٹ، بھائی عبید رؤف اور وقار سلیم نے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے تینوں کو زخمی کردیا جنہیں ہسپتال کیا گیا تاہم حنان رؤف ایڈووکیٹ اور وقار سلیم نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا جبکہ عبید رؤف کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس نے چھاپہ مار کر 6ملزمان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال کیا جانیوالا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
Related Stories
جنوری 8, 2025