
کراچی (الفجر آن لائن) کراچی میں سی ویو پر آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث فرنس آئل سڑک پر پھیل گیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ایم ڈی آئل ریفائنری ایم ڈی زاہد میر کے مطابق آئل بہنے کی اطلاع پر تیل کی پمپنگ رکوا دی گئی ہے جبکہ لیکیج کی مرمت کیلئے ٹیم روانہ کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔