
گورنرفیصل کنڈی، وزیراعلی علی امین کی مذمت، ملزمان کور فوری گرفتارکرنے کی ہدایت
ڈی آئی خان (الفجر آن لائن) پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ،2اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ2اہلکار کانسٹیبل رؤف اور یوسف زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور اے ایس آئی کی لاش اور زخمیوںکو پہاڑ پور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اوروزیراعلی علی امین گنڈا پور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اے ایس آئی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوںکو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے فائرنگ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔