
لاہور (الفجر آن لائن) پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔ ڈی ایس پی محمد علی نے بتایا کہ پولیس نے کانسٹیبل ارشد کے قتل میں ملوث 2ملزمان ثمر اور فصیح بخاری کی گرفتاری کیلئے نارنگ منڈی میں چھاپہ مارا ، تاہم ملزمان نے پولیس اہلکاروںکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، اس دوران جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کا ایک جوان فیاض زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔