
لاہور (الفجر آن لائن) پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے صبح سوا 8سے پہلے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ڈی جی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکولوںکے اوقات کار کی تبدیلی کا فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکول اب صبح سوا 8کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق بھی ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب کے مطابق یہ اقدامات ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے کئے گئے ہیں۔