
راولپنڈی (الفجرآن لائن) اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر یوب اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور رہنماء پی ٹی آئی راجہ بشارت کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹک پولیس نے عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا تھا۔