
4 سال بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز10 جنوری کو روانہ ہوگی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پی آئی اے نے یورپ کیلئے پروازوں کی بکنگ شروع کردی، پیرس کیلئے پہلی پرواز10 جنوری کو روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے4سال بعد یورپی پروازوںکیلئے بکنگ کا آغازکردیا ہے ،پیرس کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 719 دس جنوری 2025ء کی صبح 11بجے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔واضح رہے کہ 4 سال قبل پائلٹس لائسنس مسئلے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی