
کوئٹہ(الفجرآن لائن )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہےایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیںشہر میں اس سال بھی سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہے گھروں میں گیس صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے وادی کوئٹہ میں ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں شہری گیس مہنگے داموں گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔جناح روڈ سول ہسپتال کالونی شہر کےمین حصہ ہونے کے باوجود بھی گیس کے پریشر کو کم کیا جاتا ہے اور چبے اسکول جاتے ہیں لیکن صبح ناشتے کا ٹائم ہوتا ہے، ناشتہ بھی مشکل سے بنایا جاتا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو بھی اس مسلے کو حل کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن ابھی تک گیس والوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں سول ہسپتال کالونی کے رہائشیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اس بارے میں رابطہ کیا اور بتایا کہ سخت سردیوں کی وجہ سے بچے بھوڑے بیمار ہو جاتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنر بلوچستان میر جعفر مندوخیل چیف سیکرٹری بلوچستان اور ہائی کورٹ بلوچستان کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کانوثس لیکر گیس پریشرکو بحال کروائیں