
اسلام آباد (الفجر آن لائن) ایف آئی اے نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کر کے سوات سے ایک اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن پشاور سرکل کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار چوکی ابوہا سوات میں تعینات تھے اور پولیس اہلکاروں نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔