
اسلام آباد/کوئٹہ(الفجر آن لائن)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سردار عبدالرحمن کھتیران سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور صوبائی دارالحکومت کوٹۂ کے عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ان مسائل میں صحت، امن وامان، انفراسٹرکچر کی بہتری، پینے کا پانی، اور دیگر مسائل شامل تھے۔
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کے کھتیران نے اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو صوبے کے تمام لوگوں کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہم سب کا شہر ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سردار کھتیران نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔